0

سنگاکارا نے ٹف ٹائم دینے والے پاکستانی بولر کا نام بتا دیا

’سوئنگ کے سلطان‘ وسیم اکرم کا سامنا کرنے میں کافی دشواری پیش آتی تھی: سابق کپتان

کولمبو ( آئی پی پی ) لیجنڈ وکٹ کیپر بیٹسمین سنگاکارا نے اپنے 15 سالہ کیریئر میں ٹف ٹائم دینے والے بولرز کے نام ظاہر کر دیئے ۔ بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے والے 42 سالہ کمار سنگاکارا نے بتایا کہ ’سوئنگ کے سلطان‘ وسیم اکرم کا سامنا کرنے میں کافی دشواری پیش آتی تھی۔ 28 ہزار سے زائد انٹرنیشنل رنز بنانے والے سابق سری لنکن بلے باز نے وسیم اکرم کو اپنے لیے چیلنجگ بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کھیلنا آسان نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں