0

امتحان دینے آئی طالبہ کے روتے ہوئے بچے کو نگران استاد نے گود میں اٹھا لیا ،تصویر انٹر نیٹ پر وائرل

کابل( آئی پی پی  )کابل یونیورسٹی میں امتحان دینے والی طالبہ کے روتے ہوئے بچے کو کمرہ امتحان کے نگران استاد نے سنبھال لیا اور یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی۔گذشتہ ہفتے کابل یونیورسٹی کے کمرہ امتحان میں پرچہ دینے آئی ایک طالبہ کا چار ماہ کا بیٹا رو رہا تھا اور وہ پرچہ حل کرنے کی بجائے اپنے بچے کو چپ کرانے میں مصروف تھیں، اس دوران نگران استاد نے یہ منظر دیکھا تو آگے بڑھے اور بچے کو گود میں لیا اور طالبہ کے پرچہ حل کرنے تک بچے کو دودھ پلا کر بہلاتے رہے۔کسی نے استاد کی کمرہ امتحان میں بچے کو گود میں دودھ پلانے کی تصویر بنالی اور یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کابل یونیورسٹی کے استاد محمود مرہون کے اس عمل کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں