0

بھارت اور چین کے درمیان ایک بار پھر سرحدی تنازع شروع

نئی دہلی( آئی پی پی )بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازع نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے۔بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔

بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ایل اے نے 29 اور 30 اگست کی شب ایل اے سی پر اشتعال انگیز نقل و حرکت کی جسے روک دیا گیا۔بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ صورت حال پر قابو پانے کے لیے بریگیڈ کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ چوشول پر ہو رہی ہے۔دوسری جانب چین نے بھارتی الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی سرحدی فوج نے کبھی لائن آف ایکچوئل کنٹرول پار نہیں کی۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کے سرحدی اہلکار لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی سختی سے پاسداری کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں