0

’شہباز شریف، زرداری کی عدالت میں نیب کو دفن کرنے گئے تھے‘

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سابق صدر آصف علی زرداری کی عدالت میں نیب کو دفن کرنے گئے تھے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مخالف سیاسی جماعتوں کی جانب سے پی ٹی آئی سے ملکی و غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات مانگی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو دے دی ہیں، اور ہم نے بھی درخواست دی ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی بھی اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان جماعتوں نے اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات ابھی تک نہیں دی ہیں۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی جماعتوں نے اپنے غیر ملکی اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے کی تکلیف ہی نہیں کی جب کہ کچھ جماعتوں نے تفصیلات دیں جس میں سقم نظر آئے۔

انہوں نے مطالبہ کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے آڈٹ اکاؤنٹ کی تفصیلات پیش کریں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے دورہ کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا ہم سمجھےکہ شہباز شریف وہ وعدہ پورا کرنے گئے جو انہوں نے زرداری سے متعلق کیا تھا۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ کل شہباز شریف، زرداری کی عدالت میں نیب کو دفن کرنے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں