0

آج حکومتی جماعت میں شامل ہو جاﺅں تو سارے کیس ختم ہو جائیں گے، عزیر بلوچ

کراچی- لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے انسداددہشتگردی عدالت میں کہاہے کہ پیپلزپارٹی سے تعلق کی وجہ سے عتاب کاشکار ہوں، آج حکومتی جماعت میں شامل ہو جاﺅں تو سارے کیس ختم ہو جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیاگیا،عدالت میں عزیر بلوچ نے بیان دیتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی سے تعلق کی وجہ سے عتاب کاشکار ہوں، آج حکومتی جماعت میں شامل ہو جاﺅں تو سارے کیس ختم ہو جائیں گے۔عزیر بلوچ نے کہا کہ مجھ سے ہر لحاظ سے زیادتی کی جارہی ہے،میٹھارام ہاسٹل میں تشدد کیاجاتا ہے ،جیل مینوئل کے مطابق سہولیات نہیں دی جارہی ۔

فاضل جج اے ٹی سی نے کہاکہ جو کچھ کہنا چاہتے ہیں لکھ کر دیں،عدالت زبانی الزامات پر کوئی کارروائی نہیں کریگی ،جج کی ہدایت کے باوجود عزیر بلوچ نے درخواست جمع نہیں کرائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں