0

بندرگاہ کے بعد لبنان سے 30 میل کی دوری پر حزب اللہ کے اسلحہ گودام میں دھماکہ، وجہ کیا بنی ؟

بیروت (آئی پی پی) لبنان میں بیروت سے تقریباً 30 میل کی دوری پر  حزب اللہ کے اسلحے کے گودام میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کی حزب اللہ نے بھی تصدیق کردی اور اس کی وجہ “تیکنیکی غلطی ” قراردیا, بیروت سے 50 کلومیٹر کی دوری پر جنوبی علاقے عین قانا میں یہ واقعہ پیش آیا۔

الجزیرہ کے مطابق  حزب اللہ کے اسلحے کے گودام میں ہونے والے دھماکے کے بعد پورا علاقہ خوف میں ڈوب گیاکیونکہ ماضی قریب میں ہونیوالے دھماکے کو لوگ ابھی نہیں بھول سکے جس میں 200 کے لگ بھگ لوگ مارے گئے تھے ۔ لبنانی فوج نے بتایا کہ جنوبی قصبے عین قانا میں دھماکہ ہوا جو دارلحکومت بیروت سے 30 میل یا 50 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اور دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حزب اللہ کے آفیشل میڈیا نے الجریزہ کو بتایا کہ ان کے اسلحہ کے ڈپو میں تکنیکی غلطی کی وجہ سے ایک گھر میں دھماکہ ہوا جہاں ان کے اسلحہ کا ذخیرہ تھا تاہم کوئی بندہ زخمی یا مارا نہیں گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ عمارت حزب اللہ سے وابستہ ڈی مائننگ ایسوسی ایشن کی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کس تکنیکی غلطی کی وجہ سے زوردار دھماکہ ہوا۔ 

الجزیرہ نے مزید بتایا کہ حزب اللہ کے لوگوں نے دھماکے والے علاقے کو سیل کردیا ہے اور وہاں صحافیوں کو جانے سے روکدیا تاہم الجدید پر نشر ہونیوالی ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ ایک بڑے علاقے میں ملبہ اور عمارتیں گری ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں