0

جعلی اکاونٹس کیس ، احتساب عدالت نے آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (آئی پی پی)احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں تینوں کرپشن ریفرنسز میں آصف زرداری کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی تینوں ریفرنسز خارج کر کے بری کرنے کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی اور انہو ںنے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے پارلین ، میگا منی لانڈرنگ اور ہریش اینڈ کمپنی ریفرنس میں آصف زر داری کی بریت کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے آصف زرداری سمیت تمام ملزمان کو 28 ستمبر کو طلب کر لیاہے ، عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیاہے ۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آصف زرداری کو اس مقام پر جعلی اکاﺅنٹس ریفرنسز میں بری نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں