0

”زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز نوجوانوں کو آزمانے کا بہترین موقع ہے“ سعید اجمل نے شاندار مشورے کیساتھ بہترین دلائل بھی دیدئیے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق سپنر سعید اجمل نے زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز میں نئے ٹیلنٹ کو آزمانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مستقبل کیلئے کرکٹرز کی کھیپ تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں سعید اجمل کا کہنا تھا کہ زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز میں ڈومیسٹک کرکٹ کے عمدہ پرفارمرز کو موقع دیا جائے تو مستقبل کیلئے کرکٹرز کی کھیپ تیار کرنے میں مدد ملے گی، عماد وسیم کو آرام دے کر کسی نئے باﺅلر کو موقع دیں اور ٹیم میں 50 فیصد سے زائد نوجوان کرکٹرز شامل کئے جائیں، ون ڈے میچز میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو بھی سکواڈ میں شامل کرنا چاہیے کیونکہ اس سے جونیئرز کو سینئرز سے سیکھنے کا موقع ملے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں