0

مریم نواز نے شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد دی تو حامد میر بھی میدان میں آ گئے ، دلچسپ مکالمہ

لاہور (آئی پی پی )اپوزیشن لیڈر شہبازشریف آج 69 سال کے ہو گئے ہیں اور اس موقع پر مریم نواز شریف نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے نہایت جذباتی پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے شہبازشریف کیلئے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”اس شخص کو سالگرہ مبارک ہو جس نے بے لوث اور قوم کی انتھک خدمت کی ہے ، وہ شخص جس نے بدترین ذاتی اور سیاسی الزام تراشیوں کا نشانہ بننے کے باوجود بھی اپنے بھائی کیلئے کبھی نہ ڈگمگانے والی وفا کی اعلیٰ مثال قائم کی ،وہ شخص جو کہ میرے لیے باپ کی حیثیت رکھتے ہیں ، شہبازشریف کو بہت بہت سالگرہ مبارک ۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں