0

پی ایچ ایف کی لاپرواہی نے تاریخی ہاکی سٹیڈیم تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا

لاہور (آئی پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی لاپرواہی سے کراچی کا تاریخی سٹیڈیم تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا اور لاکھوں روپے کی گرین منی آسٹروٹرف بھی خراب ہونے لگی ہے۔ 

نجی خبر رساں ادارے دنیا نیوز کے مطابق عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم خستہ حال ہو گیا ہے جس میں کروڑوں روپے لاگت کی بلیو آسٹروٹرف اور لاکھوں روپے کی گرین منی آسٹروٹرف خراب ہونے لگی ہے۔ گول پوسٹ کی جگہ بڑے پتھر رکھ دیئے گئے ہیں جبکہ وی آئی پی انکلوژرز سمیت سٹیڈیم کی بنیادیں کھوکھلی اور چھتیں اکھڑنے لگی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آسٹروٹرف کو پانی دینے والا الیکٹرانک سسٹم بھی ناکارہ ہو گیا ہے اور سپرنکل ٹوٹ گئے جبکہ نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ہے، اس کے علاوہ جبکہ جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ 

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جلد ہاکی سٹیڈیم میں کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ انہوں نے اس کی بحالی کیلئے سندھ حکومت سے بھی تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں