0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میگھن مارکل سے ناراض ہو گئے

نیویارک (ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ امریکا منتقل ہونےوالی شہزادی میگھن مرکل سے بھی ناراض ہوگئے۔میگھن مرکل اورشہزادہ ہیری کی جانب سے جوبائیڈن کی حمایت میں ویڈیو بنانا امریکی صدرکو شدید ناگوار گزرا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ میگھن مرکل کےفین نہیں لیکن شہزادہ ہیری کے لیے دعا گوہیں۔انہوں نے کہا کہ میگھن سے جڑنے کے بعد شہزادہ ہیری کودعاؤں کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اورمیگھن مرکل نے ایک ویڈیو میں امریکی شہریوں سے نفرت انگیز تقاریر کومسترد کرنے اور صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں