0

نافرمان بیٹوں کے گھر سے نکالنے پر والد عدالت پہنچ گیا ، ایسی بات بتا دی کہ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آ جائیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نافرمان بیٹوں کے گھر سے نکالنے اور ڈھابے کو آگ لگانے پر والد نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔حقیقی بیٹوں کے گھر سے نکالنے اور چائے کے ڈھابے کو آگ لگانے کے بعد بے بس والد محمد فرید نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف 10 کا رہائشی ہوں حقیقی بیٹوں نے گھر سے نکال دیا، حقیقی بیٹے نے میرا کاروبار بھی تباہ کر دیا میرا چائے کا ڈھابا تھا جسے آگ لگا دی جس پر تھانہ شالیمار اسلام آباد میں بیٹوں کے خلاف شکایت درج کروائی۔

درخواست گزار محمد فرید نے کہا کہ شکایت درج ہونے پر کوئی داد رسی نہیں ہوئی اور نہ ہی میری درخواست پر عمل درآمد کیا گیا، پولیس کے اعلیٰ حکام کے علم میں یہ بات لائی تو درخواست سنی گئی جب کہ کیس سیشن کورٹ میں گیا تو عدالت نے دونوں حقیقی بیٹوں کو بری کر دیا لہذا میری درخواست کو فوجداری اپیل میں تبدیل کیا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو سخت ترین سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں