0

” پاکستان کا یہ موجودہ گلوکار میرا پسندیدہ ہے اور قابل عزت ہے“ سونو نگم نے بڑا اعلان کر دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی گلوکار سونونگم نے پاکستانی گلوکار سجاد علی کو قابل عزت اور اپنا پسندیدہ گلوکار قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ گزارے گئے خوش گوار لمحات کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

سونو نگم نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر سجاد علی کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں اور ان تصاویر کا پس منظر بتاتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر 19 مارچ کو لی گئی تھیں جب عدیل فاروق ہمیں عاطف علی کے اسٹوڈیو کا جائزہ لینے کے لیے لے کر گئے تھے۔ اتفاق سے وہاں سب سے زیادہ قابل احترام گلوکارو موسیقار اور میرے سب سے زیادہ پسندیدہ سجاد علی بھائی بھی اپنے بیٹے کے ہمراہ موجود تھے۔

سونو نگم نے سجاد علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سجاد علی کی یہ بات بہت اچھی لگی کہ وہ وہاں ہمارا انتظار کررہے تھے تاکہ ہم پہلی بار ملاقات کرسکیں۔ ہم لوگوں نے وہاں ڈیڑھ گھنٹے تک باتیں کیں۔ میں اس شام کی چند یادگار تصاویر آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کررہاہوں۔

سونو نگم نے سجاد علی کا گانا ”کٹنا نئیں“ کو ان کا اور ان کے گھروالوں کا پسندیدہ گانا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس گانے کو ان کی بہن نے بھی کور کیا تھا۔ لیکن اس سے پہلے میں نے سجاد بھائی سے اس گانے کو کور کرنے کی اجازت لی تھی اور انہوں نے نہ صرف اجازت دے دی تھی بلکہ معاوضہ بھی نہیں لیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں