0

” کوئی بھی یہ کام نہ کرے“ حکومت نے ہیکرز کے حملوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کر دیا

اسلام آ باد (ویب ڈیسک) ہیکرز کی قیمتی معلومات چرانے اور اہم شخصیات کے آئی ڈی اور پاس ورڈ چرانے کی نئی چال سامنے آ گئی ہے- ہیکررز مختلف ممالک میں تعینات ڈیفنس اتاشیوں اور اداروں کو حملوں کانشانہ بنانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں-

روزنامہ جنگ کے مطابق حکومت نے ہیکرز کے حملوں کے خلاف ایڈوائزری جاری کردی ،ایڈوائزری تمام وزارتوں و ڈویژنز کے سیکرٹریز اور صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو بھجوادی گئی ہے ایڈوائزری کے مطابق ہیکرز وزارت خارجہ کی طرز پر ای میلز بھیج رہے ہیں ای میلز میں ملٹری کوپ میں ملوث ہونے سے آگاہ کیا جاتا ہے ای میلز کے منسلک دستاویز پر کلک کرنے سے ڈیٹا چوری ہوسکتاہے

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز اہم شخصیات کے آئی ڈی اور پاس ورڈ چرانا چاہتے ہیں-ایڈوائزری میں غیر ضروری سافٹ وئیرز ایپلیکیشنز ڈیلیٹ- بغیر تصدیق ایم میلز کے ساتھ منسلک دستاویزات نہ کھولنے اورسسٹم میں موجود سافٹ وئیرز اپڈیٹ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں