0

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

دوپہر تک تھوڑی سی رکاوٹ ہے۔ اس کے بعد صورت حال بڑی شاندار ہو جائے گی اور جس بھی مسئلے میں تھے۔ وہاں سے حیران کن طریقے سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

روزانہ کے حساب سے صدقہ دیں، ابھی سختی کے دن چل رہے ہیں۔ امید ہے کہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور زبان بندی بے حد ضروری بھی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ان دنوں آپ کو جس قسم کی آفر مل رہی ہے۔میرے خیال میں وقت کی ضرورت کے حساب سے ٹھیک ہے۔ آج آپ فیصلہ کرلیں کہ کیا قدم اٹھانا ہے آپ نے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ دیتے رہیں گے وہ کامیاب ہیں اور جو رجعت تنگ کر رہی ہے۔ اس سے نجات بھی مل جائے گی، ان شاءاللہ

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جلد بازی میں آج کوئی قدم نہ اٹھائیں۔ آپ کو اس سے نقصان ہو سکتا ہے۔ آج کا دن مالی طور پر قدرے کمزور ہے، مگر ہم کو ابھی مناسب وقت کا انتظار کرنا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ جس بات کو لے کر پریشان ہیں۔ وہ بے معنی ہو جائے گی اور آپ کو جس مسئلے نے تنگ کیا ہوا تھا۔ وہ دوپہر تک ہی ختم ہو جائے گا۔ ہرگز پریشان نہ ہوں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو اب بالکل بھی اچھے بُرے کی پہچان نہیں رہی۔ ہر چمکتی ہوئی چیز کو سونا سمجھ لیتے ہیں۔ ان دنوں آپ کو پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہے۔ گھر کے معاملے میں خاص کر۔

 برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اپنی گھریلو زندگی کو ایک طرف رکھ کر صرف آپ روزگار کے امور کی طرف توجہ دیں گے تو صورت حال آپ کے حق میں ہو گی۔ مالی طور پر مضبوط ہونے کا وقت ہے۔

جو لوگ کسی بھی دوسرے کے معاملات میں اپنا رول ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔ وہ صرف پچھتاوا ہی حاصل کریں گے۔آپ کو اب فوری طور پر پیچھے ہٹ جانا چاہیے۔

 برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ان دنوں روزگار کے خانے میں ان شاءاللہ بہتری آنے کی امید ہے۔ آپ کو صرف جائز کام کرنا ہے اور محنت پر یقین رکھنا ہوگا۔ اس کے علاوہ دوسرے کاموں سے دور رہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج اچھا دن تو ہے مگر جذباتی غلطی کی بالکل بھی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ آپ دل ، محبت وغیرہ جیسے معاملات سے دور ہو جائیں، اگر اپنی خیریت چاہتے ہیں تو۔

 برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو لوگ کسی ایسے شخص کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں جس نے ان کو دھوکا دیا ہوا ہے تو اب دوبارہ ایسا کرنا بڑی غلطی ہوگی۔ آج ہر قدم خیال کرکے اٹھائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں