0

سلمان خان نے ریئلٹی شو ’بگ باس سیزن 14‘ کی میزبانی کرنے کی وجہ بتا دی

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس سیزن 14‘ کی میزبانی کرنے کی وجہ بتا دی۔بھارت بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا متنازع شو’ بگ باس‘ کے اب سیزن 14 کی تیاریاں عروج پر ہیں اس حوالے سے کچھ روز بعد گرینڈ پریمیئر بھی ہونے جا رہا ہے تاہم تقریب سے قبل سلمان خان کی شو کی انتظامیہ سمیت پریس کانفرنس کی گئی جس میں سلو میاں نے دوسروں کے لئے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سماں باندھ دیا۔

پریس کانفرنس کے دوران سلمان خان نے بگ باس 14 کرنے کی وجہ بتاتےہوئے کہا کہ میں یہ سیزن اس وجہ سے کر رہا ہوں کیوں کہ اس سے بہت سے لوگوں کا روزگار پیدا ہوتا ہے تاہم اس دوران اداکار نے شو کے پروڈیوسر سے کام کرنے والوں سے متعلق سوال کیا کہ یہاں لوگ کورونا کی وجہ سے ایک ساتھ کام نہیں کر سکتے اور اب شفٹوں میں کام کر رہے ہیں تو کیا انہیں تنخواہ پوری ادا کی جارہی ہے یا آدھی ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں