0

عائشہ عمر کی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

لاہور (آئی پی پی )اداکارہ عائشہ عمر نے ڈرامہ انڈسٹر ی میں شہرت کی بلندیوں کو اپنے مشہور زمانہ کردار ” خوبصورت“ کی ادائیگی سے چھوا جو کہ انہوں نے ” بلبلے “ میں ادا کیا ، اس کردارنے ان کی اپنی ایک الگ پہنچان بنا دی ہے جس کے باعث وہ مداحوں کے دلوں میں راج کرتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ عمر اکثر اوقات اپنی دلکش تصاویر اور لاجواب ویڈیوز کی خوراک کے ذریعے فینز کو اینٹر ٹینمنٹ بھی فراہم کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اپنے حالات حاضرہ سے بھی آگاہ رکھتی ہیں ۔تاہم اب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے جس نے ’آگ ‘ لگا دی ہے اور تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ عمر اپنی دوستوں کے ہمراہ بڑے سے شیشے کے سامنے کھڑی ہیں اور پیچھے بج رہے میوزک پر ڈانس کرتے ہوئے ساتھ گانے کے بول بھی اونچی آواز میں گا ر ہی ہیں۔وہ مشہور زمانہ گانے ” پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا ،بیٹا ہمارا ایسا کام کرے گا “ گا رہی ہیں ۔ 

عائشہ عمر نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغام بھی درج کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ ”بہترین لڑکیاں ، بہتر ین گانا اور بہترین یادیں ۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں