0

ماہرہ خان نے’ ہم سفر ‘کے 9سال مکمل ہونے پر یادیں شیئرکردیں

کراچی (آئی ا ین پی) پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مقبول ترین ڈراما سیریل ہمسفر کے 9 سال مکمل ہونے ڈرامے کی یاد تازہ کی ہے۔

ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ہمسفر کی کچھ قیمتی یادیں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اب تک کے اپنے سب سے خاص کردار کے بارے میں بتایا۔ ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سوالیہ انداز میں لکھا کہ اب ایسا کیا کہنا باقی رہ گیا ہے جو پہلے نہ کہا ہو؟ لیکن جب ہمسفر کی بات ہوتی ہے تو کہنے کے لیے بہت کچھ ہوتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ جیسا کہ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ ہمسفر آپ سب کا ہے۔ یہ سفر آپ سب کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے کہ جس نے 9 سالوں تک اپنی مقبولیت کو برقرار رکھا ہے۔آخر میں ماہرہ خان نے ہمسفر کے مداحوں سے اظہارِ محبت بھی کیا۔ڈراما ہمسفر کے نمایاں کردار وں میں ماہرہ خان، فواد افضل خان، عتیقہ اوڈھو، نوین وقار، نور حسن، سارہ کشف، بہروز سبزواری اور حنا خواجہ بیات شامل تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں