0

مسابقتی کمیشن کاجہانگیرترین کی شوگرملزکے دفترپرچھاپہ، اہم ریکارڈقبضے میں لے لیا

لاہور(آئی پی پی)مسابقتی کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کی شوگرملزکے دفترپرچھاپہ مار کر اہم ریکارڈقبضے میں لے لیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مسابقتی کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین کی شوگرملزکے دفترپرچھاپہ مارا ہے، مسابقتی کمیشن نے کارروائی کے دوران اہم ریکارڈقبضے میں لے لیا،کارروائی شوگرملزایسوسی ایشن کے دفترسے ریکارڈکی روشنی میں کی گئی ۔

ذرائع کا کہناہے کہ شوگرملزکے سینئراہلکارسے شوگر مالکان کوہدایات ملنے کے شواہدملے تھے،سینئر اہلکارشوگرملزایسوسی ایشن سے رابطے میں رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں