0

نوازشریف نے پاک فوج کیخلاف بول کر مودی کا یار ہونے کا ثبوت دیا، چودھری پرویز الٰہی ، لیگی ایم پی اے کابھائی میاں مظہر علی رانجھا ق لیگ میں شامل

لاہور(آئی پی پی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ نوازشریف کے ملک دشمن ایجنڈے کو عوام نے مسترد کردیا،نواز شریف نے پاک فوج کیخلاف بول کر مودی کا یار ہونے کا ثبوت دیا،عوام نوازشریف کے مذموم عزائم کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سپیکر چودھری پرویز الٰہی سے کامل علی آغا نے ملاقات کی،ملاقات میں میاں محبوب رانجھا ایڈووکیٹ اورمیاں حسن علی رانجھا بھی موجود تھے ،لیگی ایم پی اے مناظر علی رانجھا کے بھائی مظہر علی رانجھا ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شامل ہو گئے ،چودھری پرویز الٰہی نے مظہر علی رانجھا کو کوٹ مومن کیلئے تحصیل ناظم کا امیدوار نامزد کردیا،میاں مظہر علی رانجھا کا کہنا تھا کہ آج اپنے اسل گھر مسلم لیگ(ق)میں واپس آگیا ہوں، چودھری برادران کے عوامی خدمت کے جذبے کو آگے بڑھائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں