0

ویرات کوہلی کی کارکردگی پر سنیل گواسکر کے تبصرے نے انوشکا شرما کو سیخ پا کر دیا، کرارار جواب دیدیا

لاہور (آئی پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کی قیادت کرنے والے ویرات کوہلی کی کارکردگی پر سنیل گواسکر کے تبصرے نے انوشکا شرما کو چراغ پا کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل بھارتی کپتان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں اپنی اداکارہ بیوی کی باﺅلنگ پر پریکٹس کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور سنیل گواسکر نے کمنٹری کے دوران اس حوالے سے ہی ایک جملہ ادا کیا جس پر انوشکا شرما سیخ پا ہو گئیں۔

متحدہ عرب امارات (آئی پی ایل) کے میچ میں ویرات کوہلی کی ناقص فیلڈنگ پر سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے کہا کہ ”لگتا ہے کوہلی لاک ڈاؤن کے دوران صرف انوشکا کی باؤلنگ پریکٹس کررہے تھے۔“ 

گواسکر کے تبصرے پر بالی ووڈ اداکارہ غصہ ہوئیں اور انہوں نے سابق کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مسٹر گواسکر آپ کا تبصرہ نامناسب تھا، کرکٹ میں شوہرکی ناکامی یا خراب کارکردگی کا الزام بیوی کو دینا غلط اور سراسر زیادتی ہے۔ 

انہوں نے کہا مسٹر گواسکر آپ کی بات بدمزگی پیدا کرنے والی ہے، وضاحت چاہوں گی کہ آپ کسی کی کارکردگی پر اہلیہ کو کس طرح مورد الزام ٹھہرا سکتے ہیں، یقین ہے کہ گزشتہ کئی برسوں میں کمنٹری کے دوران آپ کرکٹرز کی نجی زندگی کا احترام کرتے رہے ہوں گے،کیا آپ کو ہمیں عزت نہیں دینا چاہیے تھی، آپ بہتر الفاظ کا استعمال بھی کرسکتے تھے، یہ 2020ءہے لیکن کچھ بھی نہیں بدلا، نجانے کب لوگ مجھے کرکٹ میں گھسیٹنے اور اس طرح کے جملے کسنے سے باز آئیں گے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں