0

منی لانڈرنگ،پارک لین،ٹھٹھہ واٹرسپلائی ضمنی ریفرنسز،آصف زرداری،فریال تالپورسمیت دیگر ملزموں پر فردجرم عائد

اسلام آباد(آئی پی پی)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ، پارک لین اور واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسز میں سابق صدر آصف زرداری ،ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر ملزموں پر فردجرم عائد کردی، ملزموں نے عدالت نے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری،ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر ملزموں پر منی لانڈرنگ ، پارک لین اور واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسزپر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی،

عدالت نے آصف زرداری ،ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر ملزموں پر فردجرم عائد کردی، ملزموں نے عدالت نے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا۔سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ سمیت دیگر ملزموں نے جرم صحت سے انکار کردیا،انور مجید پر ویڈیولنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی ،ملزم انور مجید نے بھی صحت جرم سے انکارکردیا۔

عدالت نے فردجرم کی کاپی ملزموں کو فراہم کردی ،عدالت کا فریال تالپور سے سوال کیا کہ آپ کی عمر کیا ہے؟، فریال تالپو رنے جواب دیتے ہوئے کہاکہ 62 سال عمر ہے ،فریال تالپور کاعارضی اور مستقبل پتہ عدالتی ریکارڈ پر لایا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں