0

”بے روزگار ہونے والے کھلاڑیوں کیلئے اقدامات کریں گے“ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس نے شاندار اعلان کر دیا

کراچی (آئی پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر ندیم خان نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی بے روزگار ہوئے ہیں ان کیلئے اقدامات کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے کہا کہ ہم معیار اور کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں، اسی لئے تمام کھلاڑیوں کیلئے مقررہ وظیفے کے بجائے مختلف کیٹیگریز پر مشتمل نظام متعارف کرایا ہے، ایج گروپ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی پاکستان کا مستقبل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر19 ورلڈ کپ 2020ءکھیلنے والے 8 کرکٹرز اور پاکستان شاہین میں شامل 11 ایمرجنگ کرکٹرز اب سسٹم کا حصہ رہیں گے، اس دوران وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواکر آگے بڑھنے کے مختلف مواقع بھی پائیں گے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس نے کہا کہ ان 192 کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں 146 کے پاس کوئی دوسری ملازمت نہیں ہے جبکہ 24 کے پاس عارضی ملازمتیں ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پی سی بی اپنے باصلاحیت اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پلیئرزکا خیال رکھتا ہے، جو کھلاڑی بے روزگار ہوئے ان کیلئے اقدامات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں