0

حکومت کا ملک بھر میں کل سے تمام پرائمری سکول بھی کھولنے کا اعلان

اسلام آباد (آئی پی پی) حکومت پاکستان نے ملک بھر میں کل 30ستمبر سے تمام پرائمری سکول کھولنے کا اعلان کردیااور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ بچوں کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیاگیااور تمام صوبوں کو بھی آن بورڈ لیاگیا۔

معاون خصوصی برائے صحت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ملک بھر میں کل سے سکول کھولنے کا فیصلہ کیاگیاہے، اس سلسلے میں این سی او سی اجلاس میں تمام صوبوں کو آن بورڈ لیاگیا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے حکام بھی شریک تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے کئی سکول بند کیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں