0

سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم کو 16 سال بعد بری کر دیا

اسلام آباد (آئی پی پی )سپریم کورٹ نے قتل کیس کے ملزم کو 16 سال بعد بری کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 2004 میں ہونے والے ایک قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے ملزم کو 16 برس کے بعد بری کر دیاہے ۔ کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ قتل کا واقعہ 2004 میں تحصیل کمالیہ میں پیش آیا تھا ، ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت سنائی تھی تاہم بعد ازاں سزا کے خلاف ملزم کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ، لاہورہائیکورٹ نے ملزم کی سزائے موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا تاہم اب سپریم کورٹ نے 16 سال کے بعد ملزم کو بری کر دیاہے ۔

س کے علاوہ سپریم کورٹ نے ایک اور قتل کیس کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل کو خارج کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے ، پشاور ہائیکورٹ نے ملزم کو قتل کیس میں پانچ سال کی سزا سنائی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں