0

طویل عرصہ سے قومی ٹیم سے باہر احمد شہزاد آج کل کیا کر رہے ہیں؟ مداحوں کیلئے خبر آ گئی

لاہور (آئی پی پی) ہاتھ کی انجری کا شکار ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے جم ورک اور رننگ کے بعد اب ٹریننگ کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹرکے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی رہنمائی میں اپنی بیٹنگ کی خامیوں کو دور کرکے فارم حاصل کرنے میں سرگرداں ہیں۔ 

احمد شہزاد کے ساتھ اظہر علی بھی بیٹنگ کوچ کے تجربے اور مشوروں سے مستفید ہو رہے ہیں اور جلد کرکٹ کے میدان میں واپس آنے کیلئے پرامید ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر اچھی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں