0

فیصل آباد میں تین لڑکوں کے اغواءکا ڈراپ سین ہو گیا ، معاملہ کیا نکلا ؟ پولیس نے ڈھونڈ نکالا

فیصل آباد (آئی پی پی ) منصور آباد کے علاقے سے اغوا کا ڈرامہ رچانے والے تین لڑکوں کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا، تینوں لڑکے والدین سے ناراض ہو کر گھروں سے بھاگے تھے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے منصور آباد کے رہائشی تین لڑکوں نے اپنے اغوا ہونے کا ڈرامہ رچایا، والدین کی درخواست پر تھانہ منصور آباد میں مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس کی جانب سے بچوں کی بازیابی کے حوالے سے کام شروع کر دیا گیا تھا۔تھانہ منصور آباد پولیس نے ریلوے پولیس کی مدد سے لڑکے بازیاب کروا لیے، ابوبکر، فہد اور حسان کو روہڑی سے بازیاب کروایا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق تینوں لڑکے والدین سے ناراض ہو کر گھر سے بھاگے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں