0

ملتان میں شہری کا سر قلم کرنیوالا ملزم گرفتار

ملتان (ویب ڈیسک) تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقےمیں شہری کا سر تن سے جدا کرنے کےواقعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق ملتان میں تین روز قبل درندگی کی انتہا کا واقعہ پیش آیا جس میں شکور نامی شخص کا سر تن سے جدا کردیاگیاتھا جس کے مرکزی ملزم نعیم کو کراچی سے گرفتار کرلیاگیاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم کو کراچی سے ملتان منتقل کیا جارہاہے جہاں قانونی کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں