0

نوشہرہ میں مارٹرگولہ پھٹنے سے دھماکہ، ہلاکتیں

نوشہرہ (آئی پی پی) نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں کباڑ کی دکان میں مارٹر گولہ پھٹنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

دنیانیوز کے مطابق اکبرپورہ کے علاقے میں موجود کباڑیئے کو مقامی افراد نے دریاکنارے سے ملنے والے مارٹر گولا فروخت کررہے تھے کہ اس دوران وہ پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں دکان تباہ ہوگئی اور ارد گرد موجود افراد اس کی زد میں آگئے، پانچ افراد موقع پر جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ دھماکے کے بعدقانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے کو سیل کر کے شواہد جمع کرنا شروع کردیئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں