0

”نیب نے مولانا فضل الرحمان کو کوئی نوٹس ہی نہیں بھیجا “نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا

پشاور (آئی پی پی )نجی ٹی وی سماءنیوز نے دعویٰ کیاہے کہ نیب نے بڑا یو ٹرن لیتے ہوئے آمد ن سے زائد اثاثوں کے الزام میں فضل الرحمان کو نوٹس دینے سے انکار کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق نیب کا کہناہے کہ انہوں نے قائد جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو کوئی نوٹس جاری نہیں کیا ہے اور نہ ہی فضل الرحمان کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل میڈیا میں یہ خبر آئی تھی کہ مولانا فضل الرحمان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے پوچھ گچھ کیلئے پشاور دفتر میں طلب کر لیاہے اور انہیں یکم اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ۔مولانا فضل الرحمان نے نیب کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی نوٹس موصول ہونے کی خبروں کی تردید کی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں