مائیکرو سافٹ میں بڑے پیمانے پر ڈاؤن سائزنگ

مائیکرو سافٹ میں بڑے پیمانے پر ڈاؤن سائزنگ
مائیکرو سافٹ نے اپنے 10 ہزار ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹیو ستیہ ناڈیلا نے ملازمین کے نام ایک میمو میں بتایا کہ معاشی غیریقینی صورتحال کے باعث کمپنی کے 10 ہزار ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے اور اب زیادہ توجہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس جیسے شعبوں پر مرکوز کی جائے گی۔

ملازمتوں سے نکالے جانے کا سلسلہ 18 جنوری سے شروع ہوا اور اسے مارچ تک مکمل کیا جائے گا۔

مجموعی طور پر کمپنی کے 5 فیصد کے قریب ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے یہ بتانے سے گریز کیا گیا کہ کن شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین زیادہ متاثر ہوں گے مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق انجینئرنگ ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔

ستیہ ناڈیلا نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے مشکل ہوتے ہیں مگر ان کو کرنا ضروری ہوتا ہے۔

اس سے قبل مائیکرو سافٹ نے اکتوبر 2022 میں ایک ہزار کے قریب ملازمین کو فارغ کیا تھا۔

ملازمین کی تعداد میں کمی کے ساتھ ساتھ مائیکرو سافٹ کی جانب سے اخراجات میں کمی لانے کے لیے مختلف منصوبوں پر بھی کام کیا جائے گا تاکہ 1.2 ارب ڈالرز بچانے میں مدد مل سکے۔

مائیکرو سافٹ سے قبل میٹا، ایمازون، ٹوئٹر اور متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا۔

Related Posts

واٹس ایپ کے نئے فیچر نے صارفین کی مشکل آسان کردی

واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں مزید اپ ڈیٹس متعارف کرا دی گئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے باہمی رابطوں کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ میں اسٹیٹس…

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کمپنی اینڈرائیڈ بیٹا پر ایک نیا ’وائس اسٹیٹس…

پہلے مرغی آئی یا انڈہ؟ سائنس نے گتھی سلجھا دی

عرصے سے ایک سوال مباحثے کا باعث بنا ہوا ہے اور وہ ہے کہ انڈہ پہلے آیا یا مرغی؟اب تک اس کا حتمی اور ٹھوس جواب تو…

بڑھاپا اب ماضی کا قصہ بننے کے قریب؟

بیشتر افراد بڑھاپے کے ساتھ آنے والی جسمانی کمزوریوں اور بیماریوں سے بچنے کی خواہش رکھتے ہیں اور لگتا ہے کہ بہت جلد ایسا ممکن ہوسکے گا۔امریکا…

بنا بجلی کے چلنے والا ٹی وی تیار

ایک ایسا ٹیلی ویژن جسے چلانے کیلئے آپ کو کسی وائر اور بجلی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں بنا تار…

کوکا کولا کا اپنا سمارٹ فون متعارف کرانے کا فیصلہ

مشروب ساز کمپنی کوکا کولا کی جانب سے جلد ہی اپنا سمارٹ فون مارکیٹ میں لائے جانے کا امکان ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فون کسی…