نوکیا کا 2023 کا پہلا سستا فون پیش

نوکیا کا 2023 کا پہلا سستا فون پیش
موبائل تیار کرنے والی فن لینڈ کی کمپنی نوکیا نے سال 2023 کا اپنا پہلا سستا فون پیش کردیا، جسے فیچرز کے حوالے سے بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے ’نوکیا سی 12‘ کو پیش کیا ہے، جسے کمپنی نے 2021 میں پیش کیے گئے اپنے فون ’سی 10‘ کا سیکوئل قرار دیا ہے۔

فون میں کئی فیچرز اور ٹیکنالوجی اپڈیٹ کیے گئے ہیں، دیگر کمپنیوں کے مقابلے نوکیا نے اس فون کے بیک پر صرف ایک ہی کیمرا دیا ہے۔

نوکیا سی 12 کو 3۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، اس میں بیک اور فرنٹ پر ایک ایک کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 8 میگا جب کہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے مگر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے کیمرے باقی فونز کے دو کیمروں سے بھی بہتر رزلٹ دینے کے قابل ہیں۔

فون کو 2 اور 4 جی بی کے دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے جب کہ اس میں 64 جی بی ریم دی گئی ہے۔

نوکیا سی 12 میں 3 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کو 33 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

اوکٹاکور کے سی پی یو کے حامل فون میں اینڈرائیڈ 12 گو کا جدید آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے اور اسے سیاہ اور بلیو رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق رواں سال کے اس سستے ترین فون میں فور جی نیٹ ورک کی سپورٹ دی گئی ہے اور اسے ابتدائی طور پر چند یورپی ممالک میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کی قیمت پاکستانی 29 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے اور امکان ہے کہ اسے جلد ہی پاکستان میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

Related Posts

واٹس ایپ کے نئے فیچر نے صارفین کی مشکل آسان کردی

واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں مزید اپ ڈیٹس متعارف کرا دی گئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے باہمی رابطوں کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ میں اسٹیٹس…

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کمپنی اینڈرائیڈ بیٹا پر ایک نیا ’وائس اسٹیٹس…

پہلے مرغی آئی یا انڈہ؟ سائنس نے گتھی سلجھا دی

عرصے سے ایک سوال مباحثے کا باعث بنا ہوا ہے اور وہ ہے کہ انڈہ پہلے آیا یا مرغی؟اب تک اس کا حتمی اور ٹھوس جواب تو…

بڑھاپا اب ماضی کا قصہ بننے کے قریب؟

بیشتر افراد بڑھاپے کے ساتھ آنے والی جسمانی کمزوریوں اور بیماریوں سے بچنے کی خواہش رکھتے ہیں اور لگتا ہے کہ بہت جلد ایسا ممکن ہوسکے گا۔امریکا…

بنا بجلی کے چلنے والا ٹی وی تیار

ایک ایسا ٹیلی ویژن جسے چلانے کیلئے آپ کو کسی وائر اور بجلی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں بنا تار…

کوکا کولا کا اپنا سمارٹ فون متعارف کرانے کا فیصلہ

مشروب ساز کمپنی کوکا کولا کی جانب سے جلد ہی اپنا سمارٹ فون مارکیٹ میں لائے جانے کا امکان ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فون کسی…