بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا تقریباً ناممکن ہو چکا: سابق چیئرمین پی سی بی

پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجا
پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے بھارتی ٹیم کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت برصغیر کی تمام ٹیموں کو بھارت سے سیکھنا چاہیے۔اپنے یوٹیوب چینل پر رمیز راجا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم کے بولرز کی شاندارکاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی بولرز نے شاندار…

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اچھی ٹیم کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ وہ کنڈیشنز کو بھانپ لیتی ہے اور بھارت کے فاسٹ بولرز میں اگرچہ پیس نہ ہو لیکن انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک مکمل پرفرفارمنس دی، نیوزی لینڈ اپنی ہی گیم میں ہار گئی کیوں کہ بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ میں اعتماد نظر نہیں آیا، نہ ہی ان میں ردھم تھا۔

رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو بھارت میں ہرانا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے جو کہ براعظم کی تمام ٹیمز حتیٰ کہ پاکستان کے لیے بھی سیکھنے والی بات ہے کیوں کہ پاکستان ٹیم کے پاس بے انتہا پوٹینشل ہے لیکن جو پرفارمنس گھر (ہوم گراؤنڈ) میں دکھنی چاہیے وہ باقاعدگی سے ایسے نظر نہیں آتی جیسے بھارت میں نظر آتی ہے، بھارت کے لیے یہ پرفارمنس ورلڈکپ کے سال میں یہ ایک سنگ میل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو 108 رنز پر ہی آؤٹ کردیا تھا جس کے بعد بھارتی ٹیم نے 8 وکٹوں سے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے بھی اپنے نام کرلیا۔

بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز آخری میچ سے قبل 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔

Related Posts

پاکستان کرکٹ کو دوام بخشنے کے لئے گراس روٹ پر کام کرنا ہو گا: شاہد آفریدی

سابق چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچ کی جانب سے آن لائن کوچنگ کا تصور سمجھ سے…

ہارون رشید قومی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف…

فاسٹ بولر وہاب ریاض پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل

پنجاب کے نامزد 11 نگران وزرا میں سے 8 نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگران وزرا سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں…

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا جس میں دو پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔…

نیشنل اکیڈمی میں پریکٹس کی اجازت ملنے پرعمر اکمل کا نجم سیٹھی کے نام پیغام

قومی کرکٹر عمر اکمل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سہولیات استعمال کرنے کی اجازت مل گئی جس پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا…

بابراعظم مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مسلسل دوسرے سال بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب…