پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید 1200 روپے کا اضافہ

 پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید 1200 روپے کا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1927 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1200 روپے اور 1029 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 2080 روپے اور 1783 روپے 26 پیسے پر مستحکم رہی۔

Related Posts

اسحاق ڈار نے پاکستان کی معاشی ترقی اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دی

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔اسلام آباد میں گرین لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں…

پاکستان نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کا شیڈول جاری کر دیا

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 31 جنوری کو پاکستان پہنچے گا اور 31 جنوری سے ہی پاکستان اور انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کے درمیان مذاکرات کا آغاز…

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹرشاکس، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کردیا۔ترجمان کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ…

پیٹرول بحران پیدا کرنے والے ہوجائے ہوشیار، اوگرا کا سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اوگرا کی جانب سے…

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے اضافے کا اعلان

حکومت نے پھر عوام پر پٹرول بم گرادیا، حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا۔ حکومت کی…

اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی پرواز میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوگئی۔ منگل کے روز کاروبار…