گوگل کی سرپرست کمپنی الفا بیٹ میں 12 ہزار ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ

گوگل کی سرپرست کمپنی الفا بیٹ 12 ہزار ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ
گوگل کی سرپرست کمپنی الفا بیٹ نے 12 ہزار ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق الفا بیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے بتایا کہ کمپنی 12 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

گوگل کے عہدیداران کی جانب سے حالیہ مہینوں میں کئی بار ملازمین کو نکالنے کا عندیہ دیا گیا تھا مگر اب باضابطہ طور پر اس حوالے سے واضح اعلان سامنے آیا ہے۔

الفا بیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے 20 جنوری کو ملازمین کو بھیجے گئے ایک میسج میں کہا کہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران ہم نے کمپنی کو آگے بڑھتے بھی دیکھا اور متعدد افراد کو بھرتی بھی کیا مگر اب حالات مختلف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان فیصلوں کی مکمل ذمہ داری لیتے ہیں جو موجودہ خراب حالات کا باعث بنے۔

مجموعی طور پر گوگل کی سرپرست کمپنی مجموعی ملازمین کی تعداد میں 6 فیصد کمی لانا چاہتی ہے۔

یہ الفا بیٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا جب بیک وقت اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔

غیر یقینی معاشی صورتحال کے باعث الفا بیٹ کی جانب سے دنیا بھر میں مختلف شعبوں سے ملازمین کو نکالا جائے گا۔

ابھی یہ تو واضح نہیں کہ اس فیصلے سے کمپنی کے کونسے شعبے زیادہ متاثر ہوں گے۔

گوگل کی جانب سے یہ بات اس وقت سامنے آئی جب حالیہ مہینوں میں مائیکرو سافٹ، ایما زون، میٹا اور ٹوئٹر سمیت متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بڑے پیمانے پر ملازمین کو نکالا ہے۔

Related Posts

واٹس ایپ کے نئے فیچر نے صارفین کی مشکل آسان کردی

واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں مزید اپ ڈیٹس متعارف کرا دی گئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے باہمی رابطوں کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ میں اسٹیٹس…

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کمپنی اینڈرائیڈ بیٹا پر ایک نیا ’وائس اسٹیٹس…

پہلے مرغی آئی یا انڈہ؟ سائنس نے گتھی سلجھا دی

عرصے سے ایک سوال مباحثے کا باعث بنا ہوا ہے اور وہ ہے کہ انڈہ پہلے آیا یا مرغی؟اب تک اس کا حتمی اور ٹھوس جواب تو…

بڑھاپا اب ماضی کا قصہ بننے کے قریب؟

بیشتر افراد بڑھاپے کے ساتھ آنے والی جسمانی کمزوریوں اور بیماریوں سے بچنے کی خواہش رکھتے ہیں اور لگتا ہے کہ بہت جلد ایسا ممکن ہوسکے گا۔امریکا…

بنا بجلی کے چلنے والا ٹی وی تیار

ایک ایسا ٹیلی ویژن جسے چلانے کیلئے آپ کو کسی وائر اور بجلی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں بنا تار…

کوکا کولا کا اپنا سمارٹ فون متعارف کرانے کا فیصلہ

مشروب ساز کمپنی کوکا کولا کی جانب سے جلد ہی اپنا سمارٹ فون مارکیٹ میں لائے جانے کا امکان ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فون کسی…