یوکرین میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، وزیر داخلہ سمیت 18 افراد ہلاک

یوکرین میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، وزیر داخلہ سمیت 18 افراد ہلاک
یوکرین کے شہر برووری میں ہنگامی ڈیوٹی پر مامور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں وزیر داخلہ سمیت 18 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس  کے مطابق یوکرین کے ایمرجنسی ریسکیو ہیلی کاپٹر میں وزیر داخلہ اور دو اہم سرکاری عہدیداروں سمیت 9 افراد سوار تھے اور نامعلوم مقام کی جانب جا رہے تھے۔

پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد سمیت جہاں ہیلی کاپٹر گرا وہاں موجود مزید 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہیلی کاپٹر گرنے کے مقام پر بڑی تعداد میں شہری اور بچے موجود تھے اس لیے حادثے میں 3 بچے بھی ہلاک ہوئے جب کہ 29 زخمیوں میں بھی 15 بچے شامل ہیں۔

سرکاری میڈیا نے ابتدا میں یہ بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر ایک پرائمری اسکول پر گرا تھا تاہم بعد میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر ایک نرسری کے نزدیک گرا تھا جہاں بڑی تعداد میں بچے مقیم تھے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر پہلے پرائمری اسکول سے ٹکرایا اور پھر نزدیکی عمارت کے قریب گر کر مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔

تاحال ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم حادثے کے وقت تاریکی تھی اور فوگ کی وجہ سے حد نگاہ نہ ہونے کے برابر تھی۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

Related Posts

ایران نے یورپی یونین اور برطانوی حکومت کے متعدد افراد پر پابندیوں کا اعلان کر دیا

ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یورپی یونین اور برطانوی حکومت کے متعدد افراد اور اداروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا…

افغانستان میں شدید سردی سے جاں بحق افراد کی تعداد 150 ہوگئی

افغانستان میں سردی کی شدید لہر جاری ہے جس میں جان کی بازی ہار جانے والوں کی تعداد 150ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دہائیوں کی…

برازیل کے صدر نے آرمی چیف کو برطرف کر دیا

برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے آرمی چیف جولیو سیزر ڈی آروڈا کو برطرف کردیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے  مطابق برازیلین آرمی چیف کو…

بھارتی فضائیہ کے دو جنگی طیارے گر کر تباہ

بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں بھارتی فضائیہ کے دو جنگی طیارے گر کر تباہ ہوگئے جس میں موجود پائلٹس محفوظ رہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں…

بنگلہ دیشی مالی بحران، آئی ایم ایف سے 4.7 ارب ڈالر کا قرض مل گیا

بنگلہ دیش نے مالی بحران سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 4.7 ارب ڈالر کا قرض حاصل کرلیا ہے۔ غیر ملکی…

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق…