سبز لہسن کے چند حیران کُن فوائد

سبز لہسن کے چند حیران کُن فوائد
موسم سرما جہاں خشک میوہ جات کی سوغات اپنے ساتھ لاتا ہے وہیں عمدہ اقسام کی سبزیاں بھی سردیوں کے آتے ہی مارکیٹ میں نظر آنے لگتی ہیں۔

ان سبزیوں کا استعمال ناصرف ذائقے دار ہوتا ہے بلکہ ہمیں موسمی بیماریوں سے بھی نبرد آزما ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

سبز لہسن کا شمار بھی ان سبزیوں میں ہوتا ہے جو ہمیں سردیوں میں ہی دستیاب ہوتی ہیں، اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔

ذیابطیس، کولیسٹرول، بلڈ پریشر
یہ تینوں دائمی بیماریاں جو پروان چڑھنے میں ایک دوسرے کی مدد کرتی ہیں وہیں یہ نت نئی بیماریوں کو بھی دعوت دیتی ہیں اور خاموش قاتل کی طرح جسم کو کمزور کرنا شروع کر دیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق سبز لہسن میں یہ خوبی ہے کہ وہ بلڈ پریشر کو نارمل کرنے اور خراب کولیسٹرول کا خاتمہ کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ خون میں گلوکوز کی مقدار کو بھی کم کرنے میں انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے۔

قوت مدافعت
ہرے لہسن میں موجود ایک خاص قسم کا سلفر جسے Allicin کہا جاتا ہے ، قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور موسمی بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس لیے موسم سرما میں جب نزلہ زکام اور کھانسی وغیرہ سر اُٹھانا شروع کریں تو سبز لہسن کو اپنی خوراک کا حصہ لازمی بنائیں تاکہ ڈاکٹر کے پاس جانے سے بچ سکیں۔

قُدرتی اینٹی بائیوٹک
ہرا لہسن قُدرتی اینٹی بائیوٹک خوبیوں کا حامل ہے اور ایک ایسی سبزی ہے جس میں اینٹی بیکٹریل اور غیر سوزشی خوبیاں بھی شامل ہیں جو بے شمار تکلیف دہ بیماریوں ، جن میں جوڑوں کا درد، اعضا کی سوزش، انفیکشن، سانس کی بیماریاں وغیرہ ،کو،جسم میں سر نہیں اُٹھانے دیتیں۔

امراض قلب
سبز لہسن جہاں ذیابطیس، کولیسٹرال اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کر کے ان بیماریوں سے دل کو متاثر نہیں ہونے دیتا وہاں اس سبزی میں پولی سلفائیڈ اور میگنیز جیسے منرل کی موجودگی اسے دل کے لیے انتہائی مفید بنا دیتی ہے اور اس سبزی کا روزانہ استعمال دل کی بیماریوں سے چھٹکارے کا باعث بنتا ہے۔

دماغ میں خون کی گردش
یہ سبزی خون کی روانی کو بہتر بنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی خاص طور پر یہ دماغ میں خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے جس سے دماغ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اس میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹس یاداشت کو بہتر بناتے ہیں، لہسن کھانے والوں کا دماغ دیگر افراد کی نسبت زیادہ بہتر انداز میں کام کرتا ہے۔

زخموں کو جلدی بھر دیتا ہے
ہرا لہسن اینٹی سیپٹیک خوبیوں کا بھی حامل ہے جو زخموں کو خراب ہونے بچاتا ہے اور انہیں جلد بھرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Related Posts

وزنی کمبلوں کا گہری نیند سے کیا تعلق ہے؟

وزنی کمبلوں کی فروخت میں اضافے کا سبب محض ایک رجحان نہیں بلکہ اس کے نیند پر مثبت اثر قرار دیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا…

گلے کی خراش سے نجات حاصل کرنے کے آسان نسخے

گلے کی خراش آپ کے گلے میں درد یا تکلیف ہے جو بہت سی مختلف بیماریوں یا حالات سے منسلک ہو سکتی ہے۔ کچھ گھریلو علاج جو گلے کی…

موسم سرما میں نزلہ زکام سے کیسے بچا جائے؟

نزلہ زکام دنیا بھر کے لوگوں کو درپیش سب سے عام مسئلہ ہے۔ اگرچہ سال کے دوران کسی کو بھی عام سردی لگ سکتی ہے لیکن سردیوں…

کیا رات گئے تک جاگنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے؟

اگر تو آپ رات گئے تک جاگنے اور صبح اٹھنے میں مشکل محسوس کرنے والے افراد میں سے ہیں، تو آپ کے لیے بری خبر ہے۔ درحقیقت…

کیا پھلوں کا باقاعدہ استعمال اداسی کو دورکرتا ہے؟

غذا اور صحت کا آپس میں گہرا تعلق ہوتا ہے اور اب ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ فاسٹ فوڈ، پروسیس شدہ غذا اور مرغن کھانوں…

سبز پتوں والی سبزیوں کے حیرت انگیز فوائد

ہر انسان صحت مند زندگی جینا چاہتا ہے جبکہ اس کے لیے کوشش بہت کم لوگ کرتے ہیں، صحت مند زندگی کا راز ہری سبزیوں میں چھپا…