اب نیب والا مذاق برداشت نہیں کیا جاسکتا: شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اب نیب والا مذاق اور تماشا برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائےگئے ہیں، مقدمات میں نیب کچھ ثابت نہیں کرسکا، 12،12سال سے مقدمات پر سماعت مکمل نہیں ہوتی، 4سال سے پوچھ رہا ہوں کہ ہمارا جرم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اب اپنا حساب بھی دیں، ہم نے تو 35سال کے اثاثے ،آمدن اور اخراجات کی تفصیل فراہم کی ہیں، اب نیب والا مذاق اور تماشا برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کیس کا فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے، شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ میرے خلاف سیاسی کیس بنایا گیا تھا، کسی گواہ نے میرے خلاف کچھ نہیں کہا، چار سال سے میری زندگی کیوں مشکل بنا رکھی ہے۔

ن لیگی رہنما نے استدعا کی کہ دائرہ اختیار نہیں بنتا تو کیس کو ختم کریں، چار سال پہلے گاڑی فروخت کی کیس کی وجہ سے ٹرانسفر نہ ہو سکی ہے۔

Related Posts

سابق حکومت کی غیر واضع پالیسی کی وجہ سے دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملا: شیری رحمان

وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی غیر واضع پالیسی کی وجہ سے دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا…

پشاور دھماکا: خیبرپختونخوا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں انسانی جانوں کے نقصان پر صوبے میں آج (بروز منگل) ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا…

فواد چوہدری کی بچیوں کو والد سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی: فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ گرفتار پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی بچیوں کو والد سے…

پشاور دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

پشاور پولیس لائنز میں دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جائے وقوعہ سے خودکش حملے کے شواہد ملے…

ایم کیو ایم رہنما بابر غوری وطن واپس پہنچ گئے

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری وطن واپس پہنچ گئے۔ رپورٹس کے مطابق بابر غوری غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای…

توشہ خانہ کیس: عمران خان پرفرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے…