نجم سیٹھی کا پی سی بی چیئرمین بننے کے بعد بیٹے علی سیٹھی کا نقصان

 نجم سیٹھی کا پی سی بی چئرمین بننے کے بعد  بیٹے علی سیٹھی کا نقصان
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ افسوس علی سیٹھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا گانا نہیں گا سکےگا۔لاہور میں پی ایس ایل 8 کے شیڈول کے اعلان کے دوران پریس کانفرنس میں نجم سیٹھی نے کہا کہ علی سیٹھی کو بھی اس بات کا افسوس ہے، جب میں نہیں ہوں…

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ میری پوزیشن بھی دیکھیں، میں تنازع میں نہیں پڑنا چاہتا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی سابقہ منیجمنٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اینتھم کیلئے علی سیٹھی سے رابطے میں تھی جس کیلئے نجم سیٹھی کے صاحبزادے علی سیٹھی امریکا سے لاہور بھی آگئے تھے۔

تاہم نجم سیٹھی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد علی سیٹھی سے معاملات معطل کرادیے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نے مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کیلئے یہ قدم اٹھایا۔

دوران پریس کانفرنس نجم سیٹھی نے کہا کہ کوئٹہ میں نمائشی میچ پی ایس ایل سے قبل 5 فروری کو ہوگا، رمیز راجہ 100 مرتبہ آئیں کمنٹری کریں ہماری طرف سے رکاوٹ نہیں،یہ میرے ہاتھ میں نہیں براڈ کاسٹنگ ٹیم نے فیصلہ کرنا ہے۔

Related Posts

پاکستان کرکٹ کو دوام بخشنے کے لئے گراس روٹ پر کام کرنا ہو گا: شاہد آفریدی

سابق چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچ کی جانب سے آن لائن کوچنگ کا تصور سمجھ سے…

ہارون رشید قومی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف…

فاسٹ بولر وہاب ریاض پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل

پنجاب کے نامزد 11 نگران وزرا میں سے 8 نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگران وزرا سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں…

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا جس میں دو پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔…

نیشنل اکیڈمی میں پریکٹس کی اجازت ملنے پرعمر اکمل کا نجم سیٹھی کے نام پیغام

قومی کرکٹر عمر اکمل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سہولیات استعمال کرنے کی اجازت مل گئی جس پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا…

بابراعظم مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مسلسل دوسرے سال بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب…