
رحیم یار خان آمد پر وزیراعظم شہبازشریف اور وزراء نے شیخ محمد بن زید النہیان کا پرتپاک استقبال کیا۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر کا رحیم یار خان کے چندنہ ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
وزیراعظم اور شیخ محمد بن النہیان نے کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر غور کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔