سیاسی بدلہ لینا ہوتا تو تمام پی ٹی آئی قیادت جیل میں ہوتی: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، سیاسی گرفتاریاں کرنا ہوتیں تو تحریک انصاف کی پوری صف اول کی قیادت جیل میں ہوتی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے، عمران خان کے دور میں سیاسی گرفتاریاں کی گئیں، ان کے دور میں وزراء گرفتاریوں سے پہلے گرفتاریوں سے متعلق پریس کانفرنس کیا کرتے تھے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ایف آئی آر درج کرائی ہے، 9 ماہ سے ہم حکومت میں ہیں اور تحریک انصاف زبان درازی کر رہی ہے،عمران خان کے دور میں باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتارکیا گیا، وہ سیاسی انتقام تھا، شہباز شریف کو گرفتارکیا گیا، ان کی بیٹی کے گھر دھاوا بولا گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام نے فیصلہ کرنا ہوگا کہ کہاں لائن کھینچنی ہے، افواج پاکستان کے خلاف پارٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے مہم چلائی گئی، یہ آئینی اداروں کو دھمکی دے رہے ہیں کہ ہمارے لیڈر کے خلاف فیصلہ ہوا تو جینا مشکل کردیں گے، اگر کسی کو اداروں کو دھمکی دینے کی اجازت دی گئی تو پھر تمام عوام کو یہ حق ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں صحافیوں کو اٹھوایا جاتا تھا، پیٹ میں گولیاں ماری جاتی تھیں، یہ لوگ میڈیا کو دھمکاتے تھے،گالیاں دیتے تھے، جیلوں میں ڈلوایا، نہال ہاشمی کو سزا پر عمران خان نے خوشی سے ٹوئٹ کیا تھا، نہال ہاشمی کے بیان کی ہماری پارٹی نے بھی مذمت کی تھی، فریال تالپور کو عید والے دن اسپتال سےگھسیٹ کر جیل میں ڈالا گیا، رانا ثنااللہ پر 20 کلو ہیروئن ڈال دی ،نہ وہ بیگ ملا نہ ہیروئن، ہمارے سب لوگوں نے اپنےکیسز عدالتوں میں لڑے۔

Related Posts

سابق حکومت کی غیر واضع پالیسی کی وجہ سے دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملا: شیری رحمان

وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی غیر واضع پالیسی کی وجہ سے دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا…

پشاور دھماکا: خیبرپختونخوا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں انسانی جانوں کے نقصان پر صوبے میں آج (بروز منگل) ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا…

فواد چوہدری کی بچیوں کو والد سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی: فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ گرفتار پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی بچیوں کو والد سے…

پشاور دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

پشاور پولیس لائنز میں دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جائے وقوعہ سے خودکش حملے کے شواہد ملے…

ایم کیو ایم رہنما بابر غوری وطن واپس پہنچ گئے

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری وطن واپس پہنچ گئے۔ رپورٹس کے مطابق بابر غوری غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای…

توشہ خانہ کیس: عمران خان پرفرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے…