
نوازشریف نے رانا ثنااللہ کو پنجاب کی سیاست سے متعلق ٹاسک سونپ دیے اور ہدایت کی کہ آئندہ انتخابات کے لیے پنجاب میں پارٹی کارکنان کومتحرک کیا جائے۔
سابق وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو مریم نواز سے مل کرپنجاب میں ریلیاں اور جلسوں کا بھی ٹاسک دے دیا اور ہدایت کی کہ عوام کوحقائق بتائے جائیں اور عمران خان کے جھوٹے بیانیے کا پول کھولا جائے۔
وفاقی وزیرداخلہ 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔