الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے 43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ پی ٹی آئی ممبران کے استعفوں پر الیکشن کمیشن کا آج اجلاس ہوا جس میں ارکان کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے 43 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی استدعا کی تھی۔

پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے علاوہ صرف 2اراکین قومی اسمبلی میں باقی رہ گئے۔ پی ٹی آئی کے اب تک 123اراکین کے استعفے منظور کیے جا چکے ہیں، دو اراکین کے استعفے ان کی چھٹی کے درخواست کے باعث منظور نہیں کیے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور

واضح رہے کہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس بند ہونے کے باعث ایک روز قبل استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کو ای میلز کی تھیں جبکہ استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کو خطوط بھی ارسال کیے گئے تھے۔

Related Posts

سابق حکومت کی غیر واضع پالیسی کی وجہ سے دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملا: شیری رحمان

وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی غیر واضع پالیسی کی وجہ سے دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا…

پشاور دھماکا: خیبرپختونخوا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں انسانی جانوں کے نقصان پر صوبے میں آج (بروز منگل) ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا…

فواد چوہدری کی بچیوں کو والد سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی: فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ گرفتار پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی بچیوں کو والد سے…

پشاور دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

پشاور پولیس لائنز میں دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جائے وقوعہ سے خودکش حملے کے شواہد ملے…

ایم کیو ایم رہنما بابر غوری وطن واپس پہنچ گئے

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری وطن واپس پہنچ گئے۔ رپورٹس کے مطابق بابر غوری غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای…

توشہ خانہ کیس: عمران خان پرفرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے…