فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست خارج

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کردیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔ اس حوالے سے کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ یہ کیس تو عدالت میں چیلنج نہیں، ہم سات آٹھ بجے تک تو بیٹھ سکتے ہیں لیکن لائن کراس نہیں کر سکتے،…

دوران سماعت آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور جسٹن طارق سلیم کے روبرو پیش ہوئے۔ اس موقع پر فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل کو عدالت میں نہیں لایا گیا، انہیں لاہور کی حدود سے لے جایا گیا، سب ٹی وی چیلنز پر چلا، عدالت کی حکم عدولی کی گئی ہے۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ موبائل سگنلز بہت کمزور تھے اس لیے مجھ سے رابطہ نہیں ہو سکا ، مجھے پتا چلا کہ فواد چوہدری اسلام آباد پولیس کے پاس ہیں، عدالت کے کسی حکم کی عدولی نہیں کی، میری کوشش تھی کہ اسلام آباد پولیس سے رابطہ کروں، مجھےکنفرم نہیں لیکن پتا چلا کہ وہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، فواد چوہدری پنجاب پولیس کی تحویل میں نہیں۔

آئی جی پنجاب نے عدالت سے کہا کہ ہرقسم کی ٹائمنگ دینے کو تیار ہوں کہ کس وقت میں نے کیا کیا۔

دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جواد یعقوب نے کہا کہ تھانہ کوہسار میں فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج ہوا، اسلام آباد پولیس یہاں آئی تھی، صبح فواد کو راہداری ریمانڈ کیلئے کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا، فواد چوہدری کے وکلا ریمانڈ کی مخالفت لیےمجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے، سرکاری وکیل نے ریمانڈکی درخواست عدالت میں پڑھ کر سنائی اور مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ دیا، ہر جگہ اسلام آباد پولیس پیش ہو رہی تھی، ہماری کوئی بد نیتی نہیں تھی، فواد چوہدری کے وکلا حراست کو غیر قانونی کہہ رہے ہیں، انہوں نےعدالت کو ابھی تک نہیں بتایا کہ حراست قانونی ہے، انہیں عدالت کو درست بات بتانی چاہیے تھی۔

اس موقع پر فواد کے وکیل نے کہا کہ بد قسمتی ہے عدالت کے حکم کے باوجود مغوی کو پیش نہیں کیا گیا، یہ حد پار کی گئی ہے، کیس میں بدنیتی عیاں ہے، عدالت کا حکم تھا تو یہ اسلام آباد کیلئے کیوں نکلے؟ ایک تقریر ہوتی ہے اس پر فوراً اجازت لی گئی اور مقدمہ درج کرلیا گیا، ایسا تاثر دیا گیا جیسے فواد چوہدری نےبغاوت کردی ہے، یہ کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے،مقدمہ درج کرانے کیلئے کیا وفاقی حکومت سےکوئی اجازت لی؟ رات سفر کرکے لاہور آئے یہ کونسا دہشت گرد تھا، سرکار کی کہانی پر یقین بہت مشکل ہے،یہ سب اس لیے ہو رہا ہے تاکہ الیکشن نہ ہوں۔

آپ اس عدالت سے کیا چاہتے ہیں؟ آپ کی استدعا کیا ہے؟ جسٹس طارق سلیم اس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چوہدری کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ اس عدالت سے کیا چاہتے ہیں؟ آپ کی استدعا کیا ہے؟اس پر فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں فواد چوہدری کی گرفتاری غیر قانونی قرار دی جائے۔

فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ مبینہ وقوعہ تو اسلام آباد میں نہیں ہوا جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ پہلے یہ درخواست قابل سماعت تھی لیکن اب قابل سماعت نہیں۔

اس پر عدالت نے پوچھا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری میں غیر قانونی کیا ہے؟ انہیں گرفتار کیا گیا اور ریمانڈ کیلئے لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا، اگر آپ مقدمے کا اخراج چاہتے ہیں تو اسلام آباد ہائیکورٹ اب درست فورم ہے۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے آئی جیز کو طلب کیا تھا جس کے بعد آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

واضح ر ہےکہ فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری پر الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا الزام ہے۔

 

Related Posts

سابق حکومت کی غیر واضع پالیسی کی وجہ سے دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملا: شیری رحمان

وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی غیر واضع پالیسی کی وجہ سے دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا…

پشاور دھماکا: خیبرپختونخوا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں انسانی جانوں کے نقصان پر صوبے میں آج (بروز منگل) ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا…

فواد چوہدری کی بچیوں کو والد سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی: فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ گرفتار پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی بچیوں کو والد سے…

پشاور دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

پشاور پولیس لائنز میں دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جائے وقوعہ سے خودکش حملے کے شواہد ملے…

ایم کیو ایم رہنما بابر غوری وطن واپس پہنچ گئے

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری وطن واپس پہنچ گئے۔ رپورٹس کے مطابق بابر غوری غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای…

توشہ خانہ کیس: عمران خان پرفرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے…