سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود سونے کے مقامی تاجروں نے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔

رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 13 ڈالرز گھٹ کر 1925 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300 روپے اور 1115 روپے کا اضافہ ہوا۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 190600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 163409 روپے کی سطح پر آگئی۔

Related Posts

عمران خان نے مبینہ بیٹی کو چھپانے کے کیس میں جواب جمع کرادیا

مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کے کیس میں نامزد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نااہلی کیس میں…

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو امریکی سینیٹ کام کے سربراہ کا فون

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ جس میں سینٹ کام کے…

گانا گا کر نوپارکنگ بتانے والے ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل

ٹریفک پولیس اہلکار کے دلچسپ انداز میں گانا گا کر نو پارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ نو پارکنگ سے متعلق منفرد انداز میں…

16 وزارتوں میں کچھ نہ ملا تو حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر آگئی: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہا ہے کہ 16 وزارتوں میں کچھ نہ ملا تو حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر آگئی۔ سماجی…

میانوالی: تھانہ مکڑوال پر حملے کے بعد ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

پنجاب کے ضلع میانوالی کے تھانہ مکڑوال پرحملے کے بعد ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کے لئے سرگودھا…

پشاور دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

پشاور پولیس لائنز میں دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جائے وقوعہ سے خودکش حملے کے شواہد ملے…