پی سی بی کا شاہد آفریدی کے بعد شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے پر غور

پی سی بی کا شاہد آفریدی کے بعد شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے پر غور
 پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کی بہتری کیلئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے پر غور شروع کردیا۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی شاہد آفریدی کے بعد اب راولپنڈی ایکسیرپس شعیب اختر کی صلاحیتوں سے بھی استفادہ کرنے پر غور کررہی ہے، انہیں آنے والے دنوں میں اہم ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام کی جانب سے شعیب اختر سے باقاعدہ طورپر رابطہ بھی کیا گیا ہے تاکہ ان کی رضامندی معلوم کی جاسکے۔
اطلاعات کے مطابق سابق فاسٹ بولر ملکی کرکٹ کی بہتری کے لیے بورڈ حکام کے ساتھ کام کرنے کے لیے گرین سگنل بھی دے چکے ہیں، جلد لاہور میں پی سی بی میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے شعیب اختر کی ملاقات بھی متوقع ہے جس میں انہیں نئی ذمہ داریوں کی پیشکس کی جاسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر پالیسی سازی میں پی سی بی کی معاونت میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

کرکٹ کو خیر باد کہنے کے بعد راولپنڈی ایکپسریس ہمشیہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں بہترین لانے کی تجاویز دینے کے ساتھ ملکی کرکٹ کو درست سمت میں گامزن کرنے کی آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

Related Posts

پاکستان کرکٹ کو دوام بخشنے کے لئے گراس روٹ پر کام کرنا ہو گا: شاہد آفریدی

سابق چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچ کی جانب سے آن لائن کوچنگ کا تصور سمجھ سے…

ہارون رشید قومی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف…

فاسٹ بولر وہاب ریاض پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل

پنجاب کے نامزد 11 نگران وزرا میں سے 8 نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگران وزرا سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں…

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا جس میں دو پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔…

نیشنل اکیڈمی میں پریکٹس کی اجازت ملنے پرعمر اکمل کا نجم سیٹھی کے نام پیغام

قومی کرکٹر عمر اکمل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سہولیات استعمال کرنے کی اجازت مل گئی جس پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا…

بابراعظم مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مسلسل دوسرے سال بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب…