عاقب جاوید نے شان معسود کو نائب کپتان بنانے پر سوال اٹھادیا

عاقب جاوید نے شان معسود کو نائب کپتان بنانے پر سوال اٹھادیا
سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ون ڈے میں کبھی غیر معمولی کارکردگی نہیں دکھائی۔ایک نجی چینل میں انٹرویو کے دوران اینکر نےعاقب جاوید سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز میں رضوان کی بیٹنگ اور نمبرنگ کے حوالے سے سوال کیا۔

اس کے جواب میں عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ رضوان کی بہتر پرفارمنس ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں ہے، انہوں نے کبھی بھی ون ڈے میں غیر معمولی کارکردگی نہیں دکھائی، اگر آپ رضوان کا اسٹرائیک ریٹ سرفراز کے اسٹرائیک ریٹ کے سامنے رکھ کر دیکھیں تو اس کا کوئی میچ نہیں۔

عاقب جاوید نے شان مسعود کو نائب کپتان بنائے جانے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈے سیریز میں کچھ چیزیں بہت عجیب سی ہوئیں، پتا نہیں شان مسعود کو نائب کپتان کیوں اور کس نے بنا یا ، شان مسعود کو نائب کپتان بنانے کی ضرورت کیا تھی، اس کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

 

Related Posts

پاکستان کرکٹ کو دوام بخشنے کے لئے گراس روٹ پر کام کرنا ہو گا: شاہد آفریدی

سابق چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچ کی جانب سے آن لائن کوچنگ کا تصور سمجھ سے…

ہارون رشید قومی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف…

فاسٹ بولر وہاب ریاض پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل

پنجاب کے نامزد 11 نگران وزرا میں سے 8 نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگران وزرا سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں…

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا جس میں دو پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔…

نیشنل اکیڈمی میں پریکٹس کی اجازت ملنے پرعمر اکمل کا نجم سیٹھی کے نام پیغام

قومی کرکٹر عمر اکمل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سہولیات استعمال کرنے کی اجازت مل گئی جس پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا…

بابراعظم مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مسلسل دوسرے سال بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب…