وہاب ریاض نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

وہاب ریاض
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے ٹی 20 کرکٹ میں 400 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

قومی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کھلنا ٹائیگرز کے ساتھ کھیل رہے ہیں جہاں انہوں نے چٹو گرام چیلنجز کے خلاف میچ میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔

چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے کے بعد ٹی 20 کرکٹ میں وہاب ریاض کی وکٹوں کی تعداد 401 ہو گئی اور یہ اعزاز ٹی 20 کرکٹ میں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

قومی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض ٹی 20 کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے چھٹے باؤلر اور دوسرے فاسٹ باؤلر ہیں۔ ان سے قبل فاسٹ باؤلر ڈوین براوو نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ 614 وکٹیں لینے کا اعزاز ڈوین براوو کے پاس ہے جب کہ افغانستان کے راشد خان 496 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن 474 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر چوتھے اور بنگلادیش کے شکیب الحسن پانچویں نمبر پر ہیں۔

Related Posts

پاکستان کرکٹ کو دوام بخشنے کے لئے گراس روٹ پر کام کرنا ہو گا: شاہد آفریدی

سابق چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچ کی جانب سے آن لائن کوچنگ کا تصور سمجھ سے…

ہارون رشید قومی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف…

فاسٹ بولر وہاب ریاض پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل

پنجاب کے نامزد 11 نگران وزرا میں سے 8 نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگران وزرا سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں…

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا جس میں دو پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔…

نیشنل اکیڈمی میں پریکٹس کی اجازت ملنے پرعمر اکمل کا نجم سیٹھی کے نام پیغام

قومی کرکٹر عمر اکمل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سہولیات استعمال کرنے کی اجازت مل گئی جس پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا…

بابراعظم مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مسلسل دوسرے سال بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب…