دنیا کسی نئی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں، بل گیٹس کا دعویٰ

دنیا کسی نئی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں، بل گیٹس کا دعویٰ
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ دنیا کسی نئی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں Lowy انسٹیٹیوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ مستقبل میں عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوطی سیاسی تعاون کی ضرورت ہوگی یہاں تک کہ دشمنوں کو بھی…

انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ کووڈ 19 کے حوالے سے کسی ملک کا ردعمل بالکل درست تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں عالمی وباؤں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ سیاسی عزم پر مبنی ٹھوس عالمی تعلقات کی ضرورت ہوگی، مگر ابھی اس حوالے سے عالمی تیاری نظر نہیں آتی۔

بل گیٹس نے کہا کہ ‘جب ہمیں کسی وبائی مرض سے خطرہ لاحق ہو تو ہمیں اس انداز سے ردعمل ظاہر کرنا ہوگا کہ وہ بیماری عالمی سطح پر پھیل نہ سکے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں ہر 5 سال بعد ممالک اور خطے کی سطح پر وباؤں سے نمٹنے کی تیاریوں کی آزمائش کرنے کی ضرورت ہے اور ایک ایسا عالمی گروپ بھی قائم ہونا چاہیے جو ہر ملک کی کوششوں پر نظر رکھے’۔

انہوں نے توقع طاہر کی کہ ٹیکنالوجی میں تنوع سے متعدد طبی اور دیگر مسائل سے نمٹنا ممکن ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم موٹاپے کا علاج کرسکیں گے، ہم کینسر کا علاج کرسکیں گے، ہم پولیو کا خاتمہ کرسکیں گے۔

بل گیٹس کے مطابق ‘میرا ماننا ہے کہ 20، 40 یا 60 سال پہلے کے مقابلے میں اب پیدا ہونا زیادہ بہتر ثابت ہوگا’۔

Related Posts

واٹس ایپ کے نئے فیچر نے صارفین کی مشکل آسان کردی

واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں مزید اپ ڈیٹس متعارف کرا دی گئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے باہمی رابطوں کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ میں اسٹیٹس…

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کمپنی اینڈرائیڈ بیٹا پر ایک نیا ’وائس اسٹیٹس…

پہلے مرغی آئی یا انڈہ؟ سائنس نے گتھی سلجھا دی

عرصے سے ایک سوال مباحثے کا باعث بنا ہوا ہے اور وہ ہے کہ انڈہ پہلے آیا یا مرغی؟اب تک اس کا حتمی اور ٹھوس جواب تو…

بڑھاپا اب ماضی کا قصہ بننے کے قریب؟

بیشتر افراد بڑھاپے کے ساتھ آنے والی جسمانی کمزوریوں اور بیماریوں سے بچنے کی خواہش رکھتے ہیں اور لگتا ہے کہ بہت جلد ایسا ممکن ہوسکے گا۔امریکا…

بنا بجلی کے چلنے والا ٹی وی تیار

ایک ایسا ٹیلی ویژن جسے چلانے کیلئے آپ کو کسی وائر اور بجلی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں بنا تار…

کوکا کولا کا اپنا سمارٹ فون متعارف کرانے کا فیصلہ

مشروب ساز کمپنی کوکا کولا کی جانب سے جلد ہی اپنا سمارٹ فون مارکیٹ میں لائے جانے کا امکان ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فون کسی…