فیروز خان کی اہلیہ کا گھریلو تشدد سے متعلق بیان، شوہر پر سوالات اٹھنے لگے

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستانی شوبز کے مشہور اداکار فیروز خان کی اہلیہ، ماہر نفسیات ڈاکٹر زینب فیروز کے گھریلو تشدد کے خلاف حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھیڑ دی ہے۔

ڈاکٹر زینب نے واضح طور پر کہا کہ تشدد کبھی بھی محبت کی علامت نہیں ہو سکتا اور کسی بھی خاتون کو اپنی عزت نفس پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ ایک صحت مند اور پختہ رشتہ اعتماد، عزت اور تحفظ پر پنپتا ہے نہ کہ کنٹڑول یا خوف سے۔

شجاع اسد نے ڈرامہ انڈسٹری کے پردے کے پیچھے کام کرنے والوں کی عزت و حفاظت کا مطالبہ کر دیا

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ڈاکٹر نبیہ علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گھریلو تشدد کو جواز دینے کی کوشش کر رہی تھیں۔ ویڈیو میں کہا گیا تھا کہ اگر شوہراپنی بیوی کو مارتا ہے یا گالی دیتا ہے تواس لیے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے۔

ڈاکٹر زینب نے اس ویڈیو کی سخت مخالفت کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔

بعض صارفین نے ڈاکٹر زینب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلے یہ بات اپنے شوہر فیروز خان کو سمجھانی چاہیے کیونکہ ان پر اپنی سابقہ اہلیہ پر تشدد کے الزامات ہیں۔

ہانیہ عامر نے دنیا کی حسین ترین اداکاراؤں میں جگہ بنا لی

کچھ صارفین نے ان پر شوہر کی ساکھ بہتر بنانے کے لیے یہ بیان دینے کا الزام بھی عائد کیا۔ اس معاملے نے سوشل میڈیا پر گھریلو تشدد اور شوبز شخصیات کی ذاتی زندگی پر نئی بحث کو جنم دیا ہے۔

Similar Posts